



Syed Zahoor Shah
Sitaron ki Dunya Ke Mahir



اس عمل کو کرنے سے پہلے یا اللّٰه نکاح استخارہ کرنا ضروری ہے۔ یہ بے حد آسان ہے۔ جب اس کی تعبیر آپ کے حق میں آ جائے تو آپ نیچے دیا ہوا عمل بھی پڑھ سکتے ہیں۔ اس عمل کو پڑھنے کی اجازت کے لئے یا اللّٰه ویبسائٹ کو فالو ضرور کر لیجیئے گا۔
اس عمل کو اسلامی ماہ یعنی ہجری مہینے کے شروع کے دنوں میں پڑھنا شروع کرنا ہے۔ چاند کے مہینے کے شروع کی جمعرات یا جمعہ چنیئے۔ اور اسی رات کو اس عمل کو پڑھنا شروع کیجیئے۔ مثال کے طور پر اگر میں اس عمل کو پڑھوں گا تو چاند کی تاریخ کے حساب سے ایک (١) تاریخ سے لے کر سات (٧) تاریخ کے بیچ جو بھی جمعرات یا جمعہ آئے گا، تو اسی دن کی رات کو یہ عمل شروع کر دوں گا۔ یعنی چاند کے ماہ کی عروج جمعرات یا جمعہ کی رات کو یہ عمل پڑھنا شروع کرنا ہے۔
یاد رکھیے گا! یہ عمل اسی رات کو کرنا ہے. یعنی جمعرات کی رات یا پھر جمعہ کی رات۔ یا پھر دیر رات تک بھی پڑھ سکتے ہیں۔
وضو کی حالت میں جائے نماز پر دو زانو ہو کر آرام سے بیٹھ جائیے۔ جیسے نماز پڑھنے کے دوران بیٹھتے ہیں۔ دونوں گھٹنے موڑتے ہوئے زمین کی طرف اور رُخ کعبہ شریف کی طرف۔
دونوں آنکھیں بند کر لیجیئے اور معشوق کا ایسے تصوّر کیجیئے کہ وہ آپ کے سامنے ہاتھ باندھے ہوئے خاموشی سے کھڑا ہے۔ یہ تصوّر محبّت بھرا ہو۔
پھر ہر بار بسم اللّٰه شریف کے ساتھ گیارہ (١١) مرتبہ آیت الکرسی پڑھیئے۔ پھر ایک ہزار دس (١٠١٠) مرتبہ یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ قَلِّبْ قَلْبَهٗ اِلَیَّ معشوق کا نام بن/بنت والدہ کا نام پڑھیئے۔ ہر مرتبہ معشوق کا نام ان کی والدہ کے نام کے ساتھ پڑھنے میں آنا چاہیئے۔
اگر لڑکی کیلئے پڑھ رہے ہیں تو قَلْبَھَا اِلَیَّ بولیئے۔ اگر لڑکے کیلئے پڑھ رہے ہیں تو قَلْبَهٗ اِلَیَّ بولیئے۔
دیگر جیسا کہ آپ نے تصوّر کیا تھا کہ معشوق سامنے کھڑا ہے۔ ان کے سینے پر دم کر دیجیئے۔ دل میں یہ نیّت رکھیے کہ معشوق کو اپنی محبّت میں گرفتار کرنے کے لئے دعا کر رہے ہیں۔ وہ آپ کے پیار میں دیوانہ ہو جائے۔
ایک بھی روز ترک نہ ہونے پائے۔ پندرہ (١٥) روز بلاناغہ اس عمل کو کرنا ہے۔
ایسا لازمی نہیں ہے كہ روزانہ پڑھنے کا وقت ایک ہی ہو۔ آپ کسی بھی وقت پڑھ سکتے ہیں۔ مگر کہ آپ ایک ہی مقررہ وقت پر پڑھنا چاہتے ہیں تو بہت اچھا ہے۔ نتیجہ بے حد حق میں ملے گا اور یہاں تک كہ جلدی بھی مل سکتا ہے۔
انشاء اللّٰه ان پندرہ (١٥) دنوں کی معیاد میں ہی معشوق دیوانہ دوڑا چلا آئے گا۔ آپ کے بناء چین نہیں پائے گا۔
غور کیجیئے: یہ تمام عمل صرف اور صرف نکاح کی نیّت یعنی اپنی پسند کی شادی کرنے كے لیے کیا گیا ہے۔ نہ كہ حرام رشتے قائم کرنے كے لیے۔ ایسے حرام رشتوں سے پرہیز کیجیئے۔ یہ گناہ ہے۔
اگر کوئی لڑکا یہ عمل ’زاہدہ’ نام کی خاتون كے لیے پڑھے گا جن کی والدہ کا نام جمیلہ ہے تو کیسے پڑھے گا؟
یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ قَلِّبْ قَلْبَهٗ اِلَیَّ زاہدہ بنت جمیلہ
اگر کوئی لڑکی یہ عمل ’فہیم’ نام كے لڑکے كے لیے پڑھے گی جن کی والدہ کا نام ’نشاط’ ہے تو کیسے پڑھے گی؟
یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ قَلِّبْ قَلْبَهٗ اِلَیَّ فہیم بن نشاط
ذرا نظر ڈالیے: خواتین اس عمل کو حیض/ماہواری میں بھی وضو بنا کر جائے نماز پر
بیٹھے بغیر پڑھ سکتی ہیں۔ شرط بس یہی ہو گی کہ انہیں سب زبانی یاد ہو۔
ظیفہ عدد ١
کسی بھی یا اللّٰه دعا وظائف کو پڑھنے سے پہلے یا اللّٰه ویبسائٹ کو فالو کیجئیے۔ اور وضو بنا لیجئیے۔
جب بھی آپ کو جلد نوکری حاصل کرنے کی ضرورت محسوس ہو، اسی روز یہ عمل شروع کر سکتے ہیں۔
فجر کی نماز سے فارغ ہو کر یہ عمل کرنا ہے۔
ابتداء میں درود شریف گیارہ (١١) مرتبہ پڑھیئے۔ جو بھی درود پاک اپ کو یاد ہو آپ وہ پڑھ سکتے ہیں۔
اسکے بعد اَللّٰهُ الصَّمَد سو (١۰۰) مرتبہ اطمینان سے پڑھیئے۔
آخر میں وہی درود شریف گیارہ (١١) مرتبہ پڑھیئے جو شروع میں پڑھا تھا۔
اس کے بعد بڑے ہی پُر خلوص انداز میں اچھی نوکری کے لئے دعا اور رزق میں اضافہ کی دعا کیجئیے۔
اس عمل کو جب تک آپ کو اچھی نوکری نہیں مل جاتی یا پھر رزق میں کشادگی آپ محسوس نہیں کر لیتے، آپ جاری رکھ سکتے ہیں۔ اس اچھی نوکری کا وظیفہ کی کوئی طے شدہ معیاد نہیں ہے۔
غور طلب: خواتین اس عمل کو حیض/ ماہواری میں نہیں کریں۔
Achi Naukri ke liye Wazifa in Urdu #2
وظیفہ عدد ۲
کسی بھی جمعہ کو آپ اس اچھی نوکری اور رزق کا وظیفہ کو پڑھنا شروع کر سکتے ہیں۔
جمعہ کی نماز سے فارغ ہو کر یہ وظیفہ کریں۔
پاک صاف باوضو حالت میں رہتے ہوئے عمل شروع کریں۔
ایک پاک صاف کاغذ اور قلم لیجئیے۔
بسم اللّٰه شریف پڑھیئے۔
پھر اس کاغذ پر پینتیس (٣٥) مرتبہ یہ کلمات لکھیئے۔ دائیں سے بائیں جانب جیسے عربی لکھتے ہیں، ویسے ہی لکھیئے۔
مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِ اَحْمَدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِ
پھر رزق میں فراخی کی دعا اور نوکری حاصل کرنے کی دعا بھی کیجئیے۔
جب تک آپ کا کام پورا نہیں ہو جاتا، اس تعویذ کو اپنے پاس حفاظت سے رکھیئے۔
انشاء اللّٰه نوکری کا ذریعہ بن جائے گا۔ اور آپ کو غیب سے روزی ملے گی۔ جہاں سے آپ نے خوابوں میں بھی امید نہیں کی ہو گی وہاں سے آپ کو رزق ملنے لگے گا، آمین۔
جب مکمل نتیجہ مل جائے تو اس تعویذ کو کسی ندی، تالاب یا کنویں میں ڈال دیجئیے۔ یا پھر کسی پاک صاف جگہ جہاں کسی کے پاؤں نہ پڑتے ہوں وہاں دفن بھی کر سکتے ہیں۔
غور طلب: خواتین اس عمل کو حیض/ ماہواری میں نہیں کریں۔
ہر پریشانی کا حل وظیفہ-مشکل دور کرنے کی دعا
ہر مسلئے کے حل کی دعا اردو میں
زندگی کا مطلب پریشانیاں۔ یہ تو عام بات ہے، ہر ایک کی زیست میں موجود ہے۔ کیونکہ اس کے بنا زندگی کے معانی نہیں۔ جو اندھیرا ہو گا تب ہی تو اُجالا آئے گا۔ بن اس اندھیرے کے اُجالا اُجالا نہیں رہتا۔ جب پریشانیاں آئیں گی تب ہی تو آسانیاں آئیں گی۔ کسی بھی مسئلے کے حل کیلئے اللّٰه تعالیٰ سے دعا کریں نہ کہ یوں مایوس ہوں۔
اگر آپ کا کوئی مشکل سے مشکل کام اٹکا ہوا ہے۔ کسی خاص حاجت یا مہم جسے ناممکن کو ممکن بنانے کے لئے آپ کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ لیکن آپ کا وہ کام ممکن نہیں ہو رہا ہے۔ تو اس کام کو پورا کرنے کی دعا یعنی پریشانی دور کرنے کی دعا کو ضرور تمام شرائط کے ساتھ پڑھیئے۔ اور پھر دیکھیئے اس کا کرشمہ۔
کیونکہ ناممکن ہمیں لگتا ہے۔ اللّٰه تعالیٰ جس نے تمام کائنات بنائی ہے، اس کے لئے کچھ ناممکن نہیں۔
ہر کام میں کامیابی کی دعا کیسے پڑھنی ہے؟
رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلّم کا ارشادِ پاک ہے۔
جو شخص جمعہ کے دن اورشبِ جمعہ میں مجھ پر سو (۱۰۰) مرتبہ درود بھیجے، اللّٰه تعالیٰ اسکی سو (۱۰۰) حاجتیں پوری فرماتے ہیں، ستّر (۷۰) آخرت کی اور تیس (۳۰) دنیا کی، اور اللّٰه تعالیٰ اسکے اس درود کو مجھ تک پہنچانے کیلئے ایک فرشتہ مقرر فرماتے ہیں جو اسکو میری قبر میں (اس طرح) پیش کرتا ہے جس طرح تمہاری خدمت میں تحفے پیش کئے جاتے ہیں اور بلاشبہ میری وفات کے بعد میرا علم ایسا ہی ہےجیسے میری زندگی میں ہے۔
(کنزص٥٠٧جلد٢)
یعنی اس کا طریقہ یہ ہے کہ اگر کسی شخص کو کوئی پریشانی درپیش آ جائے۔ یا پھر کوئی سخت مشکل یا حاجت درپیش آ جائے تو ایسی صورت میں
جمعہ کے روز دن کے وقت
جمعہ کی نماز کے بعد، چاہے تو پہلے بھی پڑھ سکتے ہیں۔ وضو بنا کر جائے نماز پر بیٹھ جایئے۔ سو (۱۰۰) دانوں والی تسبیح ہاتھ میں لے لیجیئے۔ پھر جو بھی درود شریف یاد ہو وہ سو (۱۰۰) مرتبہ پڑھ لیجیئے۔ اگر درودِ ابراہیمی یاد ہے تو وہ پڑھ لیجیئے۔
جمعہ کے روز رات کے وقت
پھر یہی وظیفہ رات کو عشاء کی نماز کے بعد فارغ ہو کر بھی پڑھ سکتے ہیں۔ یا پھر پوری رات میں جب بھی آپ چاہیں، وضو بنا کر جائے نماز پر بیٹھ جایئے۔ پھر تسبیح ہاتھ میں لے کر جو بھی درود شریف یاد ہو، سو (۱۰۰) مرتبہ پڑھ لیجیئے۔ اگر درودِ ابراہیمی یاد ہو تو وہ پڑھ لیجیئے۔
پڑھنے کے بعد ہاتھ اٹھا کر خوب دل سے اللّٰه تعالیٰ سے اپنے ہر مسلئے کے حل کی دعا کیجیئے۔
اگر کوئی خاص حاجت ہو تو خاص قضائے حاجت کی دعا کیجیئے۔
اگر کوئی پریشانی یا مصیبت ہو تو پریشانی کے حل کی دعا کیجیئے۔
انشاء اللّٰه ایک ہی چلّہ میں پریشانی کے حل کا وظیفہ کی مدد سے ہر پریشانی دور ہو جائے گی، آمین۔ اگر آپ چاہیں تو اس عمل کو ہر جمعہ کے دن پڑھ سکتے ہیں۔ اللّٰه تعالیٰ سے امید کا دامن کبھی نہ چھوڑیئے۔ اللّٰه تعالیٰ آپ کی ہر جائز مراد پوری کرے، آمین۔
غور طلب: خواتین یہ عمل حیض/ ماہواری میں بھی پڑھ سکتی ہیں